صدائے احتجاج کے معنی

صدائے احتجاج کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صَدا + اے + اِح (کسرہ ا مجہول) + تِجاج }

تفصیلات

iعربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی سے مشتق دو اسماء |صدا| اور |احتجاج| کے درمیان |ئے| بطور حرف اضافت لگنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٤٧ء کو "مضامینِ فرحت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

صدائے احتجاج کے معنی

١ - پر زور احتجاج، مخالفانہ آواز، اعتراض۔

"اس کی تصویریں دورِ حاضر کی تصویروں میں جاری و ساری بدصورتی کے خلاف صدائے احتجاج ہیں۔" (١٩٨٩ء، افکار، لاہور، اگست، ٨٢)

صدائے احتجاج english meaning

["Protest"]