صدائے بازگشت کے معنی
صدائے بازگشت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صَدا + اے + باز + گَشْت }
تفصیلات
iعربی سے مشتق اسم کیفیت |صدا| بطور مضاف کے بعد |ئے| بطور حرف اضافت بڑھا کر فارسی سے ماخوذ اسم کیفیت |بازگشت| بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٠ء کو "خطباتِ احمدیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
صدائے بازگشت کے معنی
١ - وہ آواز جو پہاڑ یا گنبد وغیرہ سے ٹکرا کر واپس آتی ہے۔
"صدائے بازگشت کو صحیح مقدار میں حاصل کرنا صوتیات کا حسن سمجھا جاتا ہے۔" رجوع کریں: (١٩٦٧ء، آواز، ٧١٣)
٢ - [ مجازا ] اثر، نقل، باقیات۔
"محمد حسن عسکری کے ہاں اس کی صدائے بازگشت نے جدیدیت کے اہم ترین شعبے میں بڑا اہم کام کیا۔" (١٩٨٧ء، تنقید و تحقیق، ١٣)
صدائے بازگشت english meaning
["Echo"]