صدارت کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word ṣadārat meanings and details

صدارت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صَدا + رَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی زبان سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بالا نشینی","چیف جسٹس کا عہدہ","صدر نشینی","صدر کا عہدہ","مسند نشینی","کرسی نشینی"]

صدر صَدْر صَدارَت

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

صدارت کے معنی

١ - بالانشینی، کسی جماعت، جلسے یا ملک کی سربراہی۔

"ہماری خاطر ایک تقریب کا اہتمام ہے، حیات اللہ انصاری صدارت کر رہے ہیں۔" (١٩٨٠ء، زمیں اور فلک اور، ٧٣)

٢ - جمہوری ملک میں سربراہِ مملکت یا صدر کا عہدہ۔

"نئے آئین کو سکندر مرزا کی صدارت میں چلانا ویسا ہی تھا جیسے کہ دودھ کو بلی کی رکھوالی میں رکھنا۔" (١٩٨٢ء، شہاب نامہ، ٦٧٥)

٣ - شاہی زمانے کے ایک عہدے کا نام جو وزارت کے قریب ہوتا تھا؛ چیف جسٹس کا عہدہ۔

"اکبر نے شیخ عبدالنبی کا زور توڑ کر صدارت کے ٹکڑے کر دیے تھے۔" (١٩١٠ء، شعر العجم، ٤٣:٣)

صدارت or ṣadārat english Translation

the chanclorship; the office of prime ministeror of cheif justice*

شاعری

  • جاگا سو ہریکس کا ہووے گا آج پر گٹ
    اور چھند بھریا سو چندا بیٹھن صدارت آیا
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!