صدر دروازہ کے معنی

صدر دروازہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صَدْر + دَر + وا + زَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم صفت |صدر| کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم |دروازہ| بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٣٨ء کو "حالاتِ سرسید" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

صدر دروازہ کے معنی

١ - [ تعمیرات ] مکان کا اصلی اور بڑا دروازہ جو بڑے مکانوں میں عام طور سے خوش نما تاجدار بنایا جاتا ہے۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 140:1)

"یہ گھر بڑا خاموش سا تھا اور اس کا شیشے کا صدر دروازہ ہمیشہ کھلا رہتا تھا۔" (١٩٨٣ء، ڈنگو، ٥٦)