صدر دفتر کے معنی
صدر دفتر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صَدْر + دَف + تَر }
تفصیلات
iعربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ عربی سے مشتق اسم صفت |صدر| کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم ظرف مکان |دفتر| بطور موصوف ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٤٩ء کو "کتاب الآغاز" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
صدر دفتر کے معنی
١ - سب سے بڑا دفتر، ہیڈ آفس۔
"جواب میں اطلاع آئی کہ صدر دفتر سے تمہارے لیے نوابی کا لقب اور بہادری کا خطاب منظور ہو کر آگیا ہے۔" (١٩٣٤ء، بہادر شاہ کا روز نامچہ، ١٣)