صدقۂ فطر کے معنی
صدقۂ فطر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صَد + قَہ + اے + فِطْر }
تفصیلات
iعربی زبان سے مرکبِ اضافی ہے۔ عربی سے اسم مشتق |صدقہ| بطور مضاف کے ساتھ کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم |فِطر| بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٨٨ء کو "ہدایاتِ ہندی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
صدقۂ فطر کے معنی
١ - عید رمضان کا صدقہ، عیدالفطر کا صدقہ جو فی آدمی دوسیر گیہوں یا چار سیر جو دینا واجِب ہے۔
"صدقۂ فطر کا حکم سنہ ٢ ہجری میں آیا۔" (١٩٨٥ء، روشنی، ١٤٤)