صراحی نما

{ صُرا + حی + نُما }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |صراحی| کے بعد فارسی مصدر |نمودن| سے صیغہ امر |نما| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

صراحی نما کے معنی

١ - صراحی جیسا لمبا اور خوشنما۔

"اس پودے کے پتے ترمیم ہو کر ڈھکنے دار صراحی نما پھندے تیار کرتے ہیں۔" (١٩٨٠ء، مبادی نباتیات، ٧٤٤:٢)