صف بستہ کے معنی
صف بستہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صَف + بَس + تَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |صف| کے بعد فارسی مصدر |بستن| سے صیغہ حالیہ تمام |بستہ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٢ء کو "اخبار مفید عام" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["پرا جمائے ہوئے","جنگ کے لئے تیار رہنا","درجہ بندی","شمار کرنا","صف آرائی کرنا","صف بندی کرنا","قطار باندھنا","قطار باندھے ہوئے","مستعدی دکھانا","کمر بستہ رہنا"]
اسم
صفت ذاتی
صف بستہ کے معنی
١ - پرا جمائے ہوؤے، قطار باندھے ہوئے، لڑائی پر آمادہ۔
"ہندوقوں کے دہانے ان لوگوں کی طرف کر دیے گئے جو باغ میں نماز کے لیے صف بستہ تھے۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٨٩)
صف بستہ english meaning
drawn up in a line or rowarrayed (against)paederast [A~H لوط Lot]sodomite
شاعری
- صف بستہ ہیں ہر موڑ پہ کچھ سنگ بکف لوگ
اے زخمِ ہنر‘ لطفِ پذیرائی تو اب ہے - پیدل بہ خط راست چلے باندھ کر قطار
صف بستہ گرد و پیش عزیزان با وقار - غم کی فوجیں آخری دم تک رہیں ثابت قدم
زندگی بھر میں بھی ہر حالت میں صف بستہ رہا