صفائیء بیان کے معنی
صفائیء بیان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صفا + ای + اے + بَیان }
تفصیلات
iعربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی سے اسم کیفیت |صفائی| بطور مضاف کے ساتھ کسرہ اضافت بڑھا کر عربی ہی سے مشتق اسم |بیان| بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب ہوا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩١٣ء کو "خطوطِ اکبر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
صفائیء بیان کے معنی
١ - تقریر و تحریر یا اظہارِ خیال میں وضاحت اور سلامت۔
"مجھ کو خیال آتا ہے کہ ہملٹن نے جو بلحاظ صفائیِ بیان کے بہت ممتاز سنا جاتا ہے . افسوس ظاہر کیا ہے کہ انگریزی میں یونانی فلسفۂ الفاظ کا پورا مفہوم ادا کرنے کو الفاظ نہیں ملتے۔" (١٩١٣ء، خطوطِ اکبر، ٢:٢)