صفت حالیہ کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word sifat-e-haaliya meanings and details

صفت حالیہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صِفَتے + حا + لِیَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ عربی سے مشتق اسم |صفت| کے ساتھ کسرۂ صفت بڑھا کر عربی سے اسم صفت |حالیہ| ملنے سے مرکب بنا۔ مذکور ترکیب میں |صفت| بطور موصوف اور |حالیہ| صفت ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٢٧ء کو "مقدمۂِ تاریخِ سائنس (ترجمہ)" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

صفت حالیہ کے معنی

١ - [ قواعد ] اسم حالیہ یا صفتِ حالیہ وہ مشبہ فعل ہے جو اپنے فاعل کو یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کام کرنے کی حالت میں ہے۔

"پہلا شخص جس نے آٹھوں اجزائے کلمہ کی شناخت کی: اسم (اور صفت)، فعل، صفت حالیہ (Participle)، ضمیر، اداۃ تعریف، متعلقات فعل، حرف جار اور عطف۔" (١٩٢٧ء، مقدمۂ تاریخِ سائنس (ترجمہ)، ١، ٤٠٢:١)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!