صلح جوئی کے معنی

صلح جوئی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صُلْح + جُو + ای }

تفصیلات

iعربی اور فارسی اسما سے مرکب |صُلْح جو| کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت |ئی| بطور لاحقہ کیفیت بڑھانے سے مرکب |صلح جوئی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩١٥ء کو "نیم رخ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

صلح جوئی کے معنی

١ - صلح و آتشی سے رہنا، مصالحت کرنا۔

"مناسب یہی ہے کہ اس کا تدارک گفت و شنید اور صلح جوئی سے کیا جائے۔" (١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ١٢٧)