صناعی کے معنی

صناعی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صَن + نا + عی }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق صفت |صناع| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملنے سے مرکب |صناعی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧١ء کو "قواعد العروض" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m[]

صنع صَنّاع صَنّاعی

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : صنّاعِیاں[صَن + نا + عِیاں]
  • جمع غیر ندائی : صَنّاعِیوں[صَن + نا + عِیوں (و مجہول)]

صناعی کے معنی

١ - کاریگری، دستکاری، مہارتِ فن، کمالِ ہنر، ہنر مندی ظاہر ہونا (محسوسات یا معانی میں)۔

 لالہ و گل، ماہ و انجم، برق و باراں، برگ و بار تیری صناعی کے شاہد تیری قدرت کے امیں (١٩٨٤ء، الحمد، ٦٣)

٢ - [ علم معانی و بیان ] وہ علم جس کا تعلق کیفیتِ عمل سے ہو جیسے منطق؛ (علم یا فن میں) نکتہ آفرینی۔

"ہمارا یہ حال ہے کہ غزل تک کی صناعی پر عبور نہ پا سکے۔" (١٩٨٦ء، ن؛ م؛ راشد: ایک مطالعہ، ٣٤٠)

صناعی کے مترادف

صنعت

مہارت, کاریگری, ہنرمندی

Related Words of "صناعی":