صنعت ایہام کے معنی

صنعت ایہام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صَن + عَتے + ای + ہام }

تفصیلات

iعربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی سے مشتق دو اسماء کو کسرۂ اضافت کے ذریعے جوڑا گیا ہے۔ مذکور ترکیب میں |صنعت| مضاف اور |ایہام| مضاف الیہ ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٨١ء کو "بحرالفصاحت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

صنعت ایہام کے معنی

١ - وہ صنعت جس میں شاعر اپنے کلام میں کوئی ایسا لفظ لائے جس کے دو معنی ہوں۔ ایک قریب دوسرا بعید اور شاعر کی مراد بعید معنی سے ہو۔

"صنعت ایہام کی طرف مائل تھا، شعر شستہ اور صاف ہیں۔" (١٩٨٧ء، غالب : فکروفن، ٨٢)