صنعت تکرار کے معنی
صنعت تکرار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صَن + عَتے + تَک + رار }
تفصیلات
iعربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی سے اسم مشتق |صنعت| بطور مضاف کے ساتھ کسرۂ اضافت بڑھا کر عربی سے مشتق اسم |تکرار| بطور مضاف الیہ ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩١٤ء کو "حیاتِ حافظ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
صنعت تکرار کے معنی
١ - [ شاعری ] مصرع یا شعر میں ایک لفظ کو مکّرر استعمال کرنا۔
"استعار میں جہاں جہاں مکرر الفاظ آئے ہیں کس قدر کانوں کو خوش معلوم ہوتے ہیں۔ ظاہر میں اس کو صنعتِ تکرار کہوے گا۔" (١٩١٤ء، شبلی، حیاتِ حافظ، ٥١)