صنعت کاری کے معنی
صنعت کاری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صَن + عَت + کا + ری }
تفصیلات
iعربی، فارسی اسما سے مرکب |صنعت کار| کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت |ی| بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے |صنعت کاری| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٣٣ء کو "بخاروں کا اصولِ علاج" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
صنعت کاری کے معنی
١ - صناعی
"پیچیدہ افعال میں سے ایک فعل تولیدِ حرارت بھی ہے جس سے قدرت کی حکمت و صنعت کاری کا پتہ چلتا ہے۔" (١٩٣٣ء، بخاروں کا اصولِ علاج، ٤)