صوتی اثر کے معنی

صوتی اثر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صَو (و لین) + تی + اَثَر }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ مرکب توصیفی ہے۔ عربی سے ماخوذ اسم صفت |صوتی| کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم |اثر| بطور موصوف سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٦١ء کو "اردو زبان اور اسالیب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

صوتی اثر کے معنی

١ - آواز کے زیر و بم وغیرہ کا اثر یا اثرات۔

"راشد کو لفظوں کے صوتی اثرات سے خاص دلچسپی ہے اور اس لیے وہ قافیہ کی صوتی خوبیوں کا قائل ہے۔" (١٩٨٦ء، ن، م، راشد: ایک مطالعہ، ١١٢)