صوتی اعضا کے معنی
صوتی اعضا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صَو (و لین) + تی + اَع + ضا }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ مرکبِ توصیفی ہے۔ عربی سے ماخوذ اسم صفت |صوتی| کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم |عضو| کی جمع |اعضا| بطور موصوف ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٦٤ء کو "زبان کا مطالعہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم جمع ( مذکر - جمع )
صوتی اعضا کے معنی
١ - [ لسانیات ] ناک، حلق، زبان، ہونٹ وغیرہ جن سے آواز کا اظہار ہو۔
"صوتی اعضا ان گنت متنوع آوازیں پیدا کر سکتے ہیں۔" (١٩٦٤ء، زبان کا مطالعہ، ١٣٦)