صورت نما کے معنی
صورت نما کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صُو + رَت + نُما }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |صورت| کے بعد فارسی مصدر |نمودن| کا صیغہ امر |نما| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٥ء "کلیات ظفر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m[]
اسم
صفت ذاتی
صورت نما کے معنی
١ - صورت دکھانے والا، ظاہر کرنے والا، نمایاں۔
اس خلائے شہر میں صورت نما ہوتا کوئی اس نگر کے کاخ و کو میں بت کدہ ہوتا کوئی (١٩٨٦ء، پہلی بات ہی آخری تھی، کلیات منیر نیازی، ٤٥)