ضابطۂ فوجداری کے معنی
ضابطۂ فوجداری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ضا + بِطَہ + اے + فَوج (واؤ لین) + دا + ری }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |ضابطہ| کے آخر پر ہمزہ اضافت لگانے کے بعد عربی سے مشتق اسم |فوج| کے ساتھ فارسی مصدر |داشتن| سے فعل امر |دار| کے بعد |ی| بطور لاحقۂ صفت لگانے سے |فوجداری| مرکب |ضابطہ فوجداری| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٥ء کو "ایکٹ نمبر ١٠، ١٨٨٢ء" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
ضابطۂ فوجداری کے معنی
١ - قانونِ فوجداری، جرم و سزا سے متعلق قانون نیز اس قانون پر مشتعمل کتاب۔
"قانون عام کی تقسیم . کی جاسکتی ہے . (٣) ضابطہ فوجداری۔" (١٩٣٨ء، علم اصول قانون، ١٧٣)