طاقت پرواز کے معنی
طاقت پرواز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طا + قَتے + پَر + واز }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |طاقت| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد ہندی سے ماخوذ اسم |پرواز| ملنے سے مرکب |طاقت پرواز| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٢ء کو "آتش چنار" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
طاقت پرواز کے معنی
١ - اڑنے کی طاقت، اڑان کی قوت۔
اتنی مدت سے قفس میں ہوں کہ یاد آتا نہیں بال و پر میں تھی کبھی کچھ طاقت پرواز بھی (١٩٨٧ء، ثبات، ٨١)
٢ - [ مجازا ] اثر و تاثیر، توسیع، پھیلاؤ۔
"ان کے جھوٹ کو طاقت پرواز بخشنے کے لیے . کچھ زر خرید نمائندے پیش پیش تھے۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٧٠٠)