طباق سا کے معنی
طباق سا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طَباق + سا }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |طباق| کے مفرس |طباق| کے بعد فارسی حرف تشبیہ| ساں| کی تخفیف |سا| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٤٦ء کو "قصہ مہر افروز و دلبر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : طَباق سی[طَباق + سی]
- واحد غیر ندائی : طَباق سے[طَباق + سے]
- جمع : طَباق سے[طَباق + سے]
طباق سا کے معنی
١ - طباق جیسا، چوڑا چکلا۔
"پیٹھے سا سر ہے اور کوڑی سے ذانت ہیں اور طباق سا پیٹ ہے۔" (١٧٤٦ء، قصہ مہر افروزو دلبر، ٨٦)
٢ - طباق کی طرح مکمل گول (عموماً سورج کے لیے مستعمل)۔
"سورج پورا طباق سا نکل آئے گا۔" (١٩٧٦ء، نیلا پتھر، ٦٧)