طبع ثانی کے معنی

طبع ثانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طَب + عے + ثا + نی }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |طبع| کے آخر پر کسرۂ صفت لگانے کے بعد عربی صفت عددی |ثانی| لگانے سے مرکب توصیفی |طبع ثانی| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٤٣ء کو "حیات شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

طبع ثانی کے معنی

١ - دوسری طباعت، دوسری اشاعت۔

"میں اب اپنی اس کتاب کے طبع ثانی کا انتظام کرنا چاہتا ہوں۔" (١٩٤٣ء، حیات شبلی، ٥٢٥)