طبعی خط کے معنی
طبعی خط کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طَب + عی + خَط }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |طبع| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ نسبت بڑھانے سے |طبعی| بنا۔ |طبعی| کے بعد عربی اسم |خط| لگانے سے مرکب |طبعی خط| بنا۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٣ء کو "صحیفہ خوشنویساں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ
اقسام اسم
- جمع : طَبْعی خُطُوط[طَب + عی + خُطُوط]
- جمع غیر ندائی : طَبْعی خَطوں[طَب + عی + خَطوں (و مجہول)]
طبعی خط کے معنی
١ - وہ طرز تحریر جس کی طرف کسی کا فطری رجحان ہو۔
"لیکن قواعدو اصول پر بیش یا کم پورا نہ اترے ایسے خط کو |طبعی خط| بھی کہتے ہیں۔" (١٩٦٣ء، صحیفہ خوشنویساں، ٤٥)