طریق کشید کے معنی
طریق کشید کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طَری + قے + کَشِید }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |طریق| کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر فارسی مصدر |کشیدن| کا صیغۂ فعل امر |کشید| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٧ء کو "عالمی تجارتی جغرافیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
طریق کشید کے معنی
١ - کسی چیز کو اخذ کر لینے کا طریقہ، دستیاب کرنے کا طریقہ، حاصل کرنے کا طریقہ، نکالنے کا طریقہ۔
"معدنی وسائل کا طریق کشید سہولت استعمال صنعتی پیداوار کی اہمیت نیز نقل و حمل کے خرچ وغیرہ پر . گنجانیت کا انحصار ہوتا ہے۔" (١٩٦٧ء، عالمی تجارتی جغرافیہ، ١٠٣)