طریقۂ تشکیل کے معنی

طریقۂ تشکیل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طَری + قَہ + اے + تَش + کِیل }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |طریقہ| کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم |تشکیل| لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٠ء کو "ٹرانسسٹرز" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, iعربی زبان سے مشتق اسم |طریقہ| کے آخر پر ہمزۂ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم |تشکیل| لگانے سے مرکب |طریقۂ تشکیل| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٠ء کو "ٹرانسسٹر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد ), اسم مجرد ( مذکر - واحد )

طریقۂ تشکیل کے معنی

١ - شکل بنانے کا طریقہ، کسی چیز کو وضع کرنے یا بنانے کا طریقہ یا قاعدہ۔

"اب ہم آپ کو ہر ایک طریقۂ تشکیل (Configuration) کے متعلق تفصیل بتاتے ہیں۔" (١٩٨٠ء، ٹرانسسٹرز، ٧٨)