طریقۂ کار کے معنی
طریقۂ کار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طَری + قَہ + اے + کار }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |طریقہ| کے آخر پر ہمزۂ اضافت لگانے کے بعد فارسی اسم |کار| لگانے سے مرکب |طریقہ کار| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٧ء کو "فلسفہ کیا ہے" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم مجرد ( مذکر - واحد )
طریقۂ کار کے معنی
١ - کام کرنے کا انداز، کام کا اصول، منہا جیات، ڈھنگ، قرینہ یا انداز۔
"سائنس ایک طریقہ کا (Methodology) جبکہ فلسفہ ایک نظریہ (Theory) ہے۔" (١٩٨٧ء، فلسفہ کیا ہے، ١٣٣)