طعنہ مہنا کے معنی
طعنہ مہنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طَع + نَہ + مِہ + نا }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |طعنہ| کے ساتھ |مہنا| بطور تابع مہمل لگانے سے مرکب |طعنہ مہنا| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
طعنہ مہنا کے معنی
١ - طعن تشنیع، برا بھلا، آوازہ توازہ، لعنت ملامت۔
"طعنے مہنے کی تو میری عادت نہیں اور سمجھ کو جو تم نے کہا، بیشک سمجھ تو میری الٹی ہے۔" (١٩٠٠ء، شریف زادہ، ٩٧)