طفل اشک کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Tifl-e-ashk meanings and details

طفل اشک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طِف + لے + اَشْک }

تفصیلات

١ - آنسو جو طفل سے مشابہ ہو، طفل کا آنسو سے استعارہ کرنا۔, m[]

اسم

اسم نکرہ

طفل اشک کے معنی

١ - آنسو جو طفل سے مشابہ ہو، طفل کا آنسو سے استعارہ کرنا۔

طفل اشک or Tifl-e-ashk english Translation

Tear

شاعری

  • جیوں طفل اشک بھاگ نکو مجھ نظر ستی
    اے نور چشم نور نمط مجھ نین میں آ
  • آنکھوں میں گھر کیا مری آنکھوں کے دیکھتے
    اتنی ہی سی بساط پہ عیار طفل اشک
  • کیوں طفل اشک میں نےآنکھوں میں تجکو پالا
    اس پر بھی میرے منہ پر یو گرم ہو کے آیا
  • کہاں جاتا ہے تنہا چھوڑ کر مجکو مصیبت میں
    اسی دن کے لیے اے طفل اشک آنکھوں میں پالا تھا
  • صفے (صفحے) پہ چہرہ عشاق کے مصّور عشق
    جگر کے خوں سوں لکھا طفل اشک کی تصویر
  • میں طفل اشک کو مژگاں پہ دیکھ حیراں ہوں
    کہ نور دیدہ ہے یا ہے یہ بالکا دل کا
  • قصر تن طفل اشک نے ڈھایا
    شوخ لڑکا ہے خانہ دشمن ہے
  • روز و شب رکھتا ہوں طفل اشک تاب آغوش میں
    جیسے رکھتا ہے صدف در خوش آب آغوش میں
  • وہ بد خو طفل اشک اے چشم تر ہیں دیکھنا اک دن
    گھروندے کی طرح سے گنبد چرخ کہن بگڑا
  • نہ پھر سنبھلا گیا فسوس فورا گر پڑا لد سے
    ہماری آنکھ کی کھڑکی سے طفل اشک جب جھانکا
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!