طنز و مزاح کے معنی

طنز و مزاح کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طَن + زو (واؤ مجہول) + مَزاح }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |طنز| کے بعد |و| بطور حرفِ عطف لگانے کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم |مزاح| ملنے سے مرکب |طنزو مزاح| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٥٨ء، کو "اردو ادب میں طنزو مزاح" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

طنز و مزاح کے معنی

١ - ظریفانہ تنقید اور ظرافت۔

"غزل کی نئی قدریں اس التزام کے ساتھ موجود ہیں جن میں ہلکے پھلکے طنز و مزاح کا عنصر بھی ہے۔" (١٩٧٣ء، شعلۂ سنگ، ١٢)