طواف بیت اللہ کے معنی
طواف بیت اللہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طَو + فے + بَے (یائے لین) + تُل (الف غیر ملفوظ) + لاہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |طواف| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم |بیت اللہ| لگانے سے مرکب |طوافِ بیت اللہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥١ء کو "عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
طواف بیت اللہ کے معنی
١ - خانہ کعبہ کا طواف۔
"اذن کیا قریش نے عثمان رضی اللہ عنہ کو طواف بیت اللہ میں۔" (١٨٥١ء، عجائب القصص (ترجمہ)، ٤٦٦:٢)