طول و عرض کے معنی

طول و عرض کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طُو + لو (و مجہول) + عَرْض }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |طول| کے ساتھ |و| بطور حرف عطف لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم |عرض| لگانے سے مرکب |طول و عرض| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٢٠ء کو "دیوان زادہ قاسم" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

طول و عرض کے معنی

١ - لمبائی چوڑائی، (مجازاً) رقبہ، جسامت، جگہ۔

"مجھے بھی ایک تنگ سی کوٹھری میں بند رکھا گیا، جس کا طول و عرض مشکل سے آٹھ فٹ اور چھ فٹ تھا۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ١٥٢)