طیارہ شکن کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word tayyara-shikan meanings and details

طیارہ شکن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طَیْ + یا + رَہ + شِکَن }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |طیارہ| کے بعد فارسی مصدر |شکستن| سے صیغہ امر |شکن| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب |طیارہ شکن| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٧٧ء کو "میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

طیارہ شکن کے معنی

١ - طیّارہ توڑنے والا، جنگی طیّارے کو گولہ باری کرکے تباہ کرنے والا (عموماً توپ، گن، میزائل وغیرہ)۔

"چٹا گانگ ایئرپورٹ پر متعین طیارہ شکن بیٹری کے نو آموز رضا کاروں نے سوچا کیا بے جان کسی شے پر ایمونیشن ضائع کرنا۔" (١٩٧٧ء، میں نے ڈھاکے ڈوبتے دیکھا، ١٤٤)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!