طے کردہ کے معنی
طے کردہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طَے (ی لین) + کَر + دَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |طے| کے ساتھ فارسی مصدر |کردن| سے صیغہ حالیہ تمام |کردہ| لگانے سے مرکب |طے کردہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩١٤ء کو "افادت مہدی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
طے کردہ کے معنی
١ - طے شدہ، جس کا فیصلہ ہو چکا ہو، قراد دیا ہوا، متعین، مقرر، معین کیا ہوا؛ (مجازاً) بنایا ہوا۔
"براؤن کو عربی الفاظ اور ناموں کی صحت کا اس قدر خیال ہے کہ ان کا طے کردہ نصاب یورپ میں رائج ہو۔" (١٩١٤ء، افادات مہدی، ٢٣٥)