ظاہری حرکت کے معنی
ظاہری حرکت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ظا + ہِری + حَرْ + کَت }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |ظاہری| کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم |حرکت| ملنے سے مرکب |ظاہری حرکت| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٦٩ء کو "نفسیات کی بنیادیں" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث )
ظاہری حرکت کے معنی
١ - [ نفسیات ] نمایاں ذہنی تحریک یا حرکت۔
"غیر مسلسل مہیجوں کا ایک تواتر حرکت کا ادراک پیدا کر دیتا ہے . جسے اصطلاحاً گردش نمائی یا ظاہری حرکت کہتے ہیں۔" (١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ)، ٣٤٩)