عاجز کے معنی

عاجز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عا + جِز }ناچار، مجبور

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار (اردو ادب)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے بس","بے چارہ","بے سہارا","بے وسیلہ","خاکِ پا","منکسر المزاج","نیاز آگیں","نیاز مند","نیاز کیش"],

عجز عاجِز

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : عاجِزِین[عا + جِزِین]
  • جمع غیر ندائی : عاجِزوں[عا + جِزوں (واؤ مجہول)]
  • لڑکا

عاجز کے معنی

١ - بے بس، قاصر، جو کوئی کام کرنے کی قدرت نہ رکھتا ہو۔

"میں نے اپنے آپ کو کہیں اتنا عاجز نہیں پایا۔" (١٩٨٥ء، درپن درپن، ١٩)

٢ - تنگ، پریشان

"عاجز بی بی نے بچے کو تعویذ کی گلے سے لگایا اور اس گانو سے سرک گئی۔" (١٨٨٧ء، سخندانِ فارس، ١٠٥:٢)

٣ - مغلوب، پسپا، شکست خوردہ۔

"اس میں میرزا نوشہ کو عاجز ہونا پڑا تھا۔" (١٩٠٣ء، چراغ دہلی، ٣٤)

٤ - خاکسار، مسکین، غریب

"اس عاجز کا ملک کے مستند و معتبر علما اور اہلِ نظر سے یہ التماس ہے۔" (١٩٨٨ء، فاران کراچی، جولائی، ٧)

٥ - مایوس، نااُمید، تھکا ماندہ۔ (ماخوذ: مہذب اللغات، فرہنگ آصفیہ)

"وقت نے ان کو عاجز اور ضرورت نے ان کو لاچار اور زمانے ان کو مجبور کیا۔" (١٩١٩ء، جوہر قدامت، ١٤٩)

٦ - کمزور، ناتواں، سست۔

عاجز لکھنوی، عاجز فریاد۔

عاجز کے مترادف

فدوی, مغلوب, معقول, معذور, غریب, نالاں, مجبور, متواضع

ادھین, بیکس, تابع, درماندہ, سُتوہ, ضعیف, عَجَزَ, غریب, فدوی, مجبور, مسکین, معذور, ناتواں, ناچار, ناکام, نِربل, نزار, نمانا, کمترین, کمزور

عاجز کے جملے اور مرکبات

عاجز نوازی

عاجز english meaning

Unableweakhumbleexhausteddejectedhopelessfrustratedhumble. [A~???]meekAjiz

شاعری

  • ہم بشر عاجز ثباتِ پا ہمارا کس قدر
    دیکھ کر اُس کو ملک سے بھی نہ یاں ٹھہرا گیا
  • جس جگہ دورِ جام ہوتا ہے
    واں یہ عاجز مدام ہوتا ہے
  • مجرم عاجز ہوں کرٹک تقویت
    تو ہے صاحب تجھ سے ہے یہ مسئلت
  • مغرق ایسا پہنا پائجامہ
    کس جس کی مدح میں عاجز ہے خامہ
  • آدم ، اک دمڑی کی حقیا کو رہے عاجز سدا
    ہم کو کیا کیا پیچوان اور گڑ گڑی پر ناز ہے
    غور سے دیکھا تو اب وہ یہ مثل ہے اے نظیر
    باپ نے پدڑی نہ ماری بیٹا تیر انداز ہے
  • او حجام عاجز اوٹھیا بول ویں
    کہ دھرتا ہوں سر پانئو لگ حول میں
  • ہم کہاں عاجز کہاں اللہ کے پیارے حبیب
    میں تصدق ہوں تمہارا یا شۂ والا نیاز
  • عاجز و خاکسار ہوں تیرا
    اے سجن کچھ علاج کر میرا
  • ہمارے درد دل کے تئیں یہ کب بے درد پوچھے ہیں
    ہم اپنے جی سے عاجز ہیں انہوں کو عیش سوجھے ہیں
  • توصیف میں عاجز دم تحریر قلم ہے
    دیکھو خط ریحاں ورق زر پہ رقم ہے

محاورات

  • بندہ عاجز ہے
  • زبان عاجز ہونا
  • سن کوئی ہزار کچھ سناوے لیجے وہی جو سمجھ میں آوے۔ قابو ہو تو کیجے نہ غفلت۔ عاجز ہو تو ہارے نہ ہمت۔ آتا ہو تو ہاتھ سے نہ دیجے۔ جاتا ہو تو غم نہ کیجے
  • عاجز آنا (یا ہونا)
  • عاجز کردینا یا کر رکھنا کرنا
  • عاجز ہوجانا ‌یا ‌ہونا
  • عاجزی کرنا
  • محنت سے عاجز آنا
  • ندانی ‌کہ ‌چوں ‌گر ‌بہ ‌عاجز ‌شود ‌بر ‌آرد ‌بچنگال ‌چشم ‌پلنگ

Related Words of "عاجز":