عاشق و معشوق کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Aashiq-o-ma'shooq meanings and details
عاشق و معشوق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عا + شِقو (و مجہول) + مَع + شُوق }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عاشق| کے بعد |و| بطور حرف عطف لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم |معشوق| لگانے سے مرکب |عاشق و معشوق| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٩٢١ء کو "مصباح التعرف" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( واحد )
عاشق و معشوق کے معنی
"عاشق کو تجلی جمال معشوق میں محو کر دیتا ہے تاکہ تفرقہ عاشق و معشوق باقی نہ رہے۔" (١٩٢١ء، مصباح التعرف، ١٧٧)
"بٹنوں کے بجائے صرف ایک تکمہ اور گھنڈی ہوتی ہے جس کو "عاشق معشوق یا چشم" کہتے ہیں۔" (١٩٢٨ء، آخری شمع، ٤٠)
"چند نام جو زیادہ مشہور ہیں ہمیں ایک کرم فرما کے ذریعے معلوم ہوئے ہیں، مثلاً : آنکھ کا نشہ؛ دل کی پیاس میم کریپ . عاشق معشوق۔" (١٩٥٥ء، حسرت (چراغ حسن)، مطالبات، ٦٩)
عاشق و معشوق or Aashiq-o-ma'shooq english Translation
["lover and beloved","lovers"]