عالم فاضل کے معنی

عالم فاضل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عا + لِم + فاضِل }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عالم| کے ساتھ عربی اسم |فاضل| لگانے سے مرکب |عالم فاضل| بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٩٣٩ء کو "شمع" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

عالم فاضل کے معنی

١ - علم و فضلیت والا، بہت پڑھا لکھا آدمی۔

"اچھے خاصے ہمارے آبا لے گئے تھے، چار، پانچ سال وہاں رہتے تو آج کو عالم فاضل کہلاتے۔" (١٩٣٩ء، شمع، ٣٥)