عالم نزع کے معنی

عالم نزع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عا + لَمے + نَزْع }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عالم| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم |نزع| لگانے سے مرکب |عالم نزع| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ملتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٥٠ء کو "مہذب اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

عالم نزع کے معنی

١ - جان کنی کی کیفیت، جان نکلنے کی حالت، سکرات کا ہنگام۔

 مجھے عالم نزع کی فکر کیوں ہو نظر میں رخ جان فزا ہے کسی کا (١٩٨٣ء، سرمایہ تفزل، ١٦٤)