عالی جاہ کے معنی

عالی جاہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عا + لی + جاہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عالی| کے ساتھ فارسی اسم |جاہ| لگانے سے مرکب |عالی جاہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٣٨ء کو "چمنستان سخن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بلند پایہ","بلند شان والا","بلند مرتبہ","بڑے مرتبہ والا","صاحبِ عظمت","عالی قدر","عالی مرتبہ والا"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

عالی جاہ کے معنی

١ - بلند مرتبہ، اونچا، شاہی۔

"ہوٹلوں کے وہ عالیجاہ اخراجات ہیں جو متوسط درجے کے لوگوں کے لیے ایک سال کا خرچ ہو۔" (١٩٢٤ء، خونی راز، ٦٦)

٢ - امرأ اور حکّام کو خطاب کرتے وقت بولتے اور لکھتے ہیں۔

"ایس پی صاحب نے سینے پر ہاتھ رکھ کر اپنا سر تسلیم خم کیا . چاپلوسی سے کہا، جو حکم عالی جاہ۔" (١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٧٩١)

٣ - شان دار، عظیم الشان (عمارت مکان وغیرہ کے لیے مستعمل)۔

 اگر دولت کی صورت وصل کی دولت بھی مل جائے ابھی تو کارخانہ اپنا عالی جاہ ہو جاتا (١٨٧٠ء، دیوان اسیر، ٣٨:٣)

عالی جاہ english meaning

of high rankof exalted dignity; your Highnessyour Excellency

شاعری

  • خیر خیرات ہے انعام ہیں جاگیریں ہیں
    چشم بد دور یہ سرکار ہے کیا عالی جاہ