عاملیت کے معنی
عاملیت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عا + مِلیْ + یَت }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عامل| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت و صفت لگانے سے |عاملی| بنا اور اس کے ساتھ |یت| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |عاملیّت| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٤٤ء کو "مخزن علوم و فنون" میں مستعمل ملتا ہے۔
["عمل "," عامِل "," عامِلِّیت"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
عاملیت کے معنی
١ - عمل دخل، کارگزاری، کارکردگی، سر گرمی۔
"اس میکانیت میں پیپٹائیڈ کے ذریعے حیاتی تالیف کا انحصار اے ٹی پی سے ایمینو ترشوں کے کاربوکسل گروہ کی عاملیت بڑھانے پر ہے۔" (١٩٦٧ء، بنیادی فرد حیاتیات، ٣٢٣)