عامیانہ پن کے معنی

عامیانہ پن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عام + یا + نَہ + پَن }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |عامیانہ| کے ساتھ |پن| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب |عامیانہ پن| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٥٨ء کو "اردو ادب میں طنز و مزاح" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

عامیانہ پن کے معنی

١ - عامیانہ ہونے کی کیفیت، حقیر ہونے کی کیفیت، گھٹیا پن، جہالت۔

"یہی وہ راہ ہے جس کی وساطت سے عامیانہ پن ادب میں ایک فارم . کا درجہ اختیار کر لیتا ہے۔" (١٩٨٠ء، اردو افسانہ روایت اور مسائل، ١٨٦)