عداوت کے معنی

عداوت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَدا + وَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["نفرت کرنا"]

عدو عَداوَت

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

عداوت کے معنی

١ - دشمنی، بغض، عناد، خُصُومت۔

"شب کو سکوں ملتا ہے نہ دن میں ہم سے عداوت دونوں کو چاند کا خنجر شب میں، دن میں سورج کی تلوار بلند۔" (١٩٨٤ء، چاند پر بادل، ١٢٨)

عداوت کے مترادف

آسیب, بغض, بیر, حسد, دشمنی, لڑائی, لاگ

بغض, بَیر, خصومت, دشمنی, عَدَدَ, عناد, مخاصمت, مخالفت, معاندت, کبیر

عداوت english meaning

Enmityhostilityresentmenthatredhateanimositymaliceanimostydespondencyfeudfeud [A~عدد]/

شاعری

  • چھُپا سکے تو چھُپا اس سے اپنی شادابی
    خزاں کو ساری عداوت اسی نشان سے ہے
  • آزاد ہوں او مرا مسلک ہے صلح کل
    ہر گز کبھی کسی سے عداوت نہیں مجھے
  • آزادہ رو ہوں اور مرا مسلک صلح کل
    ہرگز کبھی کسی سے عداوت نہیں مجھے
  • بلبل شیدا سے گل چیں کی عداوت دیکھنا
    داغ اسے گزرا جو کوئی گل چمن میں رہ گیا
  • ہمیشہ بیٹھے اٹھتے ہمیں اذیت دی
    ہمیں خدا نے محبت تجھے عداوت دی
  • بڑی دیر تک لات مکی رہی
    عداوت بڑھی لپاڈگی رہی
  • خطِ شبرنگ رکھتا ہے عداوت حسنِ خوباں سے
    کہ جیوں خفاش ہے دشمن شعاعِ آفتابی
  • عداوت اگر جان کے ساتھ کی
    تو قسمت میں رسی ہے دو ہاتھ کی
  • اپنے ہاتھوں سے کرو ذبح تو شہرت ہوگی
    نام کا نام عداوت کی عداوت ہوگی
  • بھلا طوطے سے تو عداوت ہی کیا تھی
    جو گردن مروڑی تو ٹیں ہو گیا

محاورات

  • باطن میں عداوت رکھنا
  • دعوت نہیں عداوت ہے
  • دعوت ہے یا عداوت
  • دلوں میں عداوت ہونا
  • سخی سخاوت سے پھلتا ہے۔ عدو عداوت سے جلتا ہے
  • عداوت نکالنا
  • ہنر ‌بچشم ‌عداوت ‌بزرگ ‌تر ‌عیبت

Related Words of "عداوت":