عذاب الیم کے معنی

عذاب الیم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَذا + بے + اَلِیم }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عذاب| کے آخر پر کسرۂ صفت لگانے کے بعد عربی سے ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل |الیم| لگایا گیا ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٨٥١ء کو "کلیات مومن" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

عذاب الیم کے معنی

١ - المناک عذاب، درد ناک عذاب، تکلیف دینے والا عذاب۔

"میں چھ مہینے اس عذاب الیم سے جس میں آج کل مبتلا ہوں محفوظ رہا۔" (١٩٠٦ء، مکتوباتِ حالی، ٦٥:١)