عذرگناہ کے معنی

عذرگناہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عُذ + رے + گُناہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عذر| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد فارسی سے ماخوذ اسم |گناہ| لگانے سے مرکب |عذرِ گناہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٩١٧ء کو "نقوش مانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

عذرگناہ کے معنی

١ - گناہ کی توجیہہ، گناہ کا استدلال، کسی بہانے سے گناہ یا غلطی چھپانا۔

 آپ سب کچھ جانتے ہیں کیسے ہو عذر گناہ سرندامت سے جھکائے عاجزی سے آئے ہیں (١٩٨٤ء، ذکر خیرالانام، ١٤٠)