عرش کے معنی

عرش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَرْش }تخت، آسمان

تفصیلات

iعربی زبان سے اردو میں دخیل اسم جامد ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["گھر بنانا","تخت الٰہی","تختِ خداوندی","جہاں خدا کا تخت ہے","فلک الافلاک","وہ جگہ جو نویں آسمان کے اوپر ہے"],

عرش عَرْش

اسم

اسم جامد ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • لڑکی

عرش کے معنی

١ - ایک جسم عظیم جو اپنی وسعت و بلندی کے سبب تمام عالم اجسام پر محیط ہے، بعض اسے نویں آسمان پر اور اس سے بلند خیال کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ وہ نور الٰہی سے روشن ہے، تخت الٰہی، تحت، (فرش کا نقیض)

"عرش اور کرسی تو عظیم الشان جسم ہیں جو تمام آسمانوں اور زمین سے بدرجہا بڑے ہیں۔" (١٩٦٩ء، معارف القرآن، ٥٥٩:١)

٢ - تخت، اورنگ۔

"حضرت سلیمانؑ نے اپنی آنکھوں سے اوسی زمانے میں بلقیس کے عرش کو اپنے پاس رکھا ہوا دیکھا۔" (١٨٨٧ء، فصوص الحکم (ترجمہ)، ١٣٩)

٣ - چھت، سقف۔ (فرہنگ آصفیہ)۔

"فرش سے لے کر عرش تک ہر ایک کو مجھ سے شکایت ہے۔" (١٩٦٧ء، پس پردہ، مرزا ادیب، ٦٢)

٤ - آسمان، فلک۔

٥ - [ تصوف ] ایک جسم جو تمام اجسام کو محیط اور عرش نام رکھا گیا ہے۔ بسبب بلندی کے یا تشبیہہ دیا گیا ساتھ سریر ملک کے کہ ملک پر قائم ہے یعنی ملائکہ اوٹھائے ہوئے ہیں اور وقت حکمرانی فرمانے کے نزول احکام قضا و قدر کا اسی جگہ سے ہوتا ہے۔ (مصباح التعرف، 175)

عرش عنبر، عرش عندلیب

عرش کے مترادف

چھت

آسمان, اورنگ, بام, تخت, چھت, سخت, سریر, سقف, سنگھاسن, عَرَشَ

عرش کے جملے اور مرکبات

عرش الہ, عرش آشیاں, عرش بریں, عرش چشم, عرش ساماں, عرش علا, عرش کا تارا, عرش گیر, عرش گیری, عرش معلی, عرش مکاں, عرش نشیں, عرش نما

عرش english meaning

a roofa throne; the ninth heaven where the throne of the God isArsh

شاعری

  • اب بھی دماغ رفتہ ہمارا ہے عرش پر
    گو آسماں نے خاک میں ہم کو ملادیا
  • مطلق اثر نہ اُس کے دِل نرم میں کیا
    ہر چند تالہائے حزیں عرش تک گئے
  • درد دل سوزان محبت محو جو ہو تو عرش پہ ہو
    یعنی دور بجھے گی جاکر عشق کی آگ لگائی ہوئی
  • عرش پر ہے ہم نمد پوشانِ اُلفت کا دماغ
    اوج دولت کا سا ہے یہاں فقر کی پستی کے بیچ
  • دماغ عرش پر ہے تیرے در کی ٹھوکر سے
    نصیب ہوتا جو سجدہ تو میں کہاں ہوتا
  • آبلے پائؤں کے کیا تونے ہمارے توڑے
    کار صحرائے جنوں عرش کے تارے توڑے
  • ازل تھے بی بی فاطمہ بھاگ ساجے
    کہ جلوے دمامے عرش میانے باجے
  • جو عرش پر گیا تھا وہ اس گھر میں ہے مقیم
    اونچا ہے آسمان سے بھی آستان دل
  • کیا وہ عرش آستاں دکھائی دے
    آسماں کی ہے دور بیں میں خاک
  • رہ گیا عرش سے آگےجاکر
    ہائے عالم مری تنہائی کا

محاورات

  • آپ کو عرش پر پہنچانا
  • پایہ عرش ہلنا
  • پایۂ عرش ہلانا
  • تلوار عرش پر (سے) جھولنا
  • چمار کو عرش پر بھی بیگار
  • چماروں کو عرش پر بھی بیگار
  • چیونٹی کی آواز عرش تک
  • دماغ آسمان یا عرش پر ہونا
  • دماغ عرش پر ہونا
  • زمین کی پوچھنا آسمان / عرش کی کہنا

Related Words of "عرش":