عرصۂ دراز کے معنی

عرصۂ دراز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَر + صَہ + اے + دَراز }

تفصیلات

iعربی زبان سے دخیل اسم |عرصہ| کے آخر پر ہمزہ اضافت لگانے کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |دراز| ملنے سے مرکب |عرصۂ دراز| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٤٩ء کو "اک محشر خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم ظرف زماں ( مذکر - واحد )

عرصۂ دراز کے معنی

١ - لمبی مدت، طویل زمانہ۔

"سارس اور لومڑی کے درمیان عرصہ دراز سے ایسی ہی معاندانہ دوستی تھی۔" (١٩٤٩ء، اک محشر خیال، ٣٣)