عرض کے معنی
عرض کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عَرْض }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دکھانا","اسم مذکر","التماس درخواست","پیش کرنا","روبرو ظاہر کرنا","فوجوں کا معائنہ","گزارش (کرنا، ہونا کے ساتھ)","کوئی چیر جو واقع ہو"]
عرض عَرْض
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
عرض کے معنی
"مستطیل کے . چھوٹے ضلعوں میں سے ہر ایک کی لمبائی کو عرض یا چوڑائی کہتے ہیں۔" (١٩٨٨ء، ریاضی، چوتھی جماعت کے لیے، ١١٨)
تشہیر جنوں کہئے یا عرض سخن حقّی ارزاں ہیں مرے آنسو رسوا ہیں مری آئیں (١٩٨١ء، حرف دل رس، ٢٤)
"گستاخی معاف ہو تو ایک عرض میں بھی کروں۔" (١٨٧٤ء، مجالس النسا، ١٢٣:١)
"اگر قمر کو فلک البروج سے عرض نہ ہو گا تو جرم قمر وسط میں واقع ہو گا۔" (١٨٧٧ء، عجائب المخلوقات (ترجمہ)، ٣٦)
"شمار اور معائنہ (عرض) کے وقت . تنخواہ پہلے سے زیادہ کر لیتا۔" (١٩٦٩ء، تاریخ فیروز شاہی، سید معین الحق، ١٩٧)
"قطب شمالی کے طرف کی دوری کو عرض شمالی کہتے ہیں اور قطب جنوبی کی طرف کے بعد عرض جنوبی۔" (١٨٥٤ء، مرآۃ الاقالیم، ٨٧)
عرض کے مترادف
گزارش, التجا, التماس, چوڑائی
ارداس, استدعا, اظہار, التجا, التماس, بَر, بیان, بیماری, پاٹ, پنا, پھاٹ, پہنائی, چوڑائی, چوڑان, حادثہ, عارضہ, عَرَضَ, گزارش
عرض کے جملے اور مرکبات
عرض تمنا, عرض بلد, عرض داشت, عرض حال, عرض احوال
عرض english meaning
Breadthwidth; (in Geog.) latitude((Plural) اعراض a|raz) Honour((Plural)اعراض a|ráz) honour |A|(in Geo) latitudea military musterbe defamedbreadthedgeharasspartpetitionrequestsidesolicitation
شاعری
- جوں توں کر حال دل اکبار تو میں عرض کیا
میر صاحب جی بس اب باردگر مت پوچھو - نہیں ہے اور کچھ بھی ہمارے ہاتھوں میں
سوائے عرض تمنا، سو کرتے جاتے ہیں - اتنا میں کیا عرض کہ فرمائیے حضرت
آرام سے کٹنے کی طرح کوئی بھی یاں ہے - کی عرض سکینہ نے یہ تب بادل پُر غم
دو روز سے پیاسی ہوں میں اے سرور عالم - کی عرض ٫٫بچشم،،اے پسر ساقی کوثر
آداب بجالاے تو رونے لگے سرور - رویا یہ سخن سن کے حبیب جگر افگار
گر کر قدم شہ پہ یہ کی عرض بتکرار - اتنی تو بت ضبط میں پیدا کرے کوئی
وہ کود کہیں کہ عرض تمنا کرے کوئی - معافی مست تھا او ترک اس نس
موباناں عرض کی تل یک دو نا بوج - عرض میری ہوئی مقبول خداوند جہاں
رہ گئی بات کہ ہونٹوں پہ بھی پھیری نہ زباں - عرض مطلب پہ زباں قطع ہوئی
بات کرنے کی گنہگاری ہے
محاورات
- آداب عرض
- آداب عرض ہے
- اطلاعاً عرض ہے
- بندگی عرض ہے
- تسلیم عرض ہے
- تسلیمات بجالانا یا عرض کرنا
- تعرض (نہ) کرنا
- عرض پذیر ہونا
- عرض قبول ہونا
- عرض بدرجئہ اجابت پہنچنا