عرض تمنا کے معنی

عرض تمنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَر + ضے + تَمن + نا }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عرض| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی سے مشتق اسم |تمنا| ملنے سے مرکب |عرض تمّنا| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٥٥ء کو "کلیات شیفتہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

عرض تمنا کے معنی

١ - اظہار مدعا، خواہش کا اظہار۔

 کس طرح عرض تمنا کروں ان کے آگے جو نہ فطرت میں ہو وہ بات کہاں سے لاؤں (١٩٨٣ء، حصار انا، ٩٢)