عرفان ذات کے معنی

عرفان ذات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عِر + فا + نے + ذات }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عرفان| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے اسم |ذات| لگانے سے مرکب |عرفان ذات| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٦٨ء کو "مغربی شعریات" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

عرفان ذات کے معنی

١ - عرفان نفس، خود آگہی، انسان کا اپنے نفس یا وجود کو پہچاننا، خودشناسی۔

"اہل درد اور اہل دل کے یہاں اس نے عرفان ذات و کائنات یا روشن دلی و روشن ضمیری کا نام پایا ہے۔" (١٩٨٨ء، اردو کی ظریفانہ شاعری اور اس کے نمائندے، ٥٨)

عرفان ذات english meaning

["self-knowledge"]