عزا داری کے معنی
عزا داری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عَزا + دا + ری }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عزا| کے بعد فارسی صیغہ امر |دار| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |داری| لگنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٢٦ء کو "دیوان معروف" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث )
عزا داری کے معنی
١ - میّت یا شہدائے کربلا کا غم کرنا، سوگ منانا، ماتم کرنا۔
"بعض دفعہ ان کی شاعری پر عزا داری کا گمان ہوتا تھا۔" (١٩٨١ء، آسمان کیسے کیسے، ٢٢٧)